پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا، ایف ٹی اے ایف: بھارت کو منہ کی کھانا پڑی: وزیر خارجہ
اسلام آباد/ پیرس (نمائندہ خصوصی/ سٹاف رپورٹر/ نوائے وقت رپورٹ) وزارت خزانہ نے تنظیم ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو پراپیگنڈا، من گھڑت اور بے بنیاد‘ قرار دے دیا۔ بھارت کے مختلف خبررساں اداروں میں نشر اور شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے تاہم ان خبروں کے ذرائع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اے پی جی نے حال ہی میں آسٹریلین شہر کینبرا میں پاکستان کی کارکردگی کا 5 سالہ جائزہ مکمل کیا۔ تنظیم کا اجلاس اور سالانہ تکنیکی معاون فورم رواں ہفتے 18 سے 23 اگست تک منعقد ہوا۔ بیان میں اے پی جی نے پاکستان، چین، تائی پے، ہانگ کانگ، فلپائن کے لیے 6 باہمی جائزاتی رپورٹس منظور کیں۔ تاہم اس بیان میں کہیں بھی یہ درج نہیں کہ پاکستان یا کسی بھی اور ملک کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ رپورٹس کا 2 روز تک تجزیہ اور ان پر بحث کی گئی جنہیں اکتوبر میں شائع کرنے سے قبل ایک دفعہ پھر نظرِ ثانی کے مرحلے سے گزارا جائے گا۔اجلاس میں اے پی جی یا ایف اے ٹی ایف اراکین کے لیے متعدد فالو اپ رپورٹس بھی منظور کی گئیں اس کے ساتھ عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں آئندہ آنے والے سالوں میں تشخیص کے طریقہ کار پر تبدیلی پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔اے پی جی اراکین نے دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق خدشات کے سدِ باب کے لیے عالمی حکمت عملی میں سی ایف ٹی ایف آپریشنل پلان بھی منظور کیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اے پی جی کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی تیسری باہمی جائزاتی رپورٹ کو منظور کرلیا گیا اکتوبر تک پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج کا فیصلہ تین مختلف جائزوں کے بعد کیا جائے گا جو ابھی پیشرفت کے مرحلے میں ہیں۔تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایشیاء پیسفک گروپ کا ایک اور اجلاس 5 ستمبر سے شروع ہوگا ۔ترجمان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس الیگزینڈرا نے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا گیا پیرس میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک گروپ کسی کو بلیک لسٹ نہیں کر سکتا پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ایشیاء پیسفک گرورپ کے اعلامیہ کے مطابق 8 رپورٹس کواختیار کرلیا پاکستان، چین، ہانگ کانگ، چینی، تائی پے، سالمن ، آئی لینڈ کا دو روز تک تفصیلی جائزہ لیا گیا وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود نے قریشی نے کہاک ہے کہ بھارت کو ایشیاء پیسفک گروپ میں منہ کی کھانا پڑی ہے۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے نجی بی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی جی نے اکتوبر 2018ء سے پہلے کے اقدامات دیکھے ایشیاء پیسفک گروپ کے پاس گرے یا بلیک لسٹ کا اختیار نہیں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی ایف اے ٹی ایف میں بھارت تمام کوششوں میں ناکام رہا ہے ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس میں بہتری آئے گی۔ ہمارا کیس مضبوط ہوا ہے۔