• news

مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل ، انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے: فرانسیسی صدر

پیرس (آن لائن) فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں۔ فرانس کی ساری توجہ اس جانب مبذول ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں شہری آبادی کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کے مفادات پہ ضرب نہ لگے۔ بھارت انسانی حقوق کی فراہمی غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے صدر نے یہ بات چیت بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر کو زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس ضمن میں فریقین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کو خراب ہونے سے بچائیں کیونکہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھی بات چیت کریں گے۔ میکرون نے مودی پر زور دیا کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے‘ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے مشاورت کرے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔ مودی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دو روزہ دورے کے دوران مودی یو اے ای کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کر کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کا اعلی ترین سویلین ایوارڈ بھی وصول کریں گے جو کہ انہیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کے بہترین کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن