• news

بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے: خاتون صحافی

سری نگر (نیٹ نیوز) کشمیری صحافی نعیمہ ماہ جور کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارتی حکومت کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، کرفیو کے باوجود کشمیری نکلتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کشمیری صحافی نعیمہ ماہ جور نے کہا مقبوضہ کشمیر میں اس وقت غیر یقینی کی صورت حال ہے۔ کشمیری گھروں میں محصور ہیں، مواصلاتی بلیک آوٹ ہے۔نعیمہ ماجور نے کہا کرفیو کے باعث اشیائے خوردونوش کی قلت پڑچکی ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہیں جس سے غصہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کشمیری بھارتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، کشیدگی بڑھتی رہی تو صورت حال یکسر مختلف ہوسکتی ہے۔کشمیری صحافی نے کہا کرفیو کے باوجود کشمیری نکلتے ہیں اور احتجاج کرتے ہیں، کشمیریوں کی بڑی تعداد جیلوں میں ڈال کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج خواتین کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن