دنیا جان لے،کشمیری ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے‘ فائٹ بیک کریں گے: امریکی میگزین
نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی میگزین فارن پالیسی نے کہاہے کہ کشمیری ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے ، وہ چاہتے ہیں کہ دنیا جان لے کہ وہ فائٹ بیک کریں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی میگزین فارن پالیسی نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ کشمیری ہمیشہ خاموش نہیں رہیں گے، کشمیری چاہتے ہیں کہ دنیا جان لے کہ وہ فائٹ بیک کریں گے۔امریکی میگزین کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں سیاستدانوں،وکلا،صحافیوں سول سوسائٹی ارکان کوگرفتارکیا، انٹرنیٹ، موبائل سروس بند کرکے کمیونیکیشن کا شٹ ڈاؤن کیا گیا، بھارتی حکومت کے اقدامات کا مقصد معلومات کومقبوضہ وادی سے باہرآنا روکنا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل پلواما میں بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کیا گیا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کوسڑکوں پرگھیسٹا اورہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔