• news

آخری ٹیسٹ: دھنن جایا کی سنچری ‘سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز پر آئوٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکن ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، دھنن جایا ڈی سلوا نے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 196 رنز بنا لئے تھے، ٹام لیتھم 111 اور بی جے واٹلنگ 25 رنز کیساتھ موجود ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکن ٹیم نے 144 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر پہلی نا مکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن