مکہ مکرمہ: بسوں میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم نصب کرنے کا منصوبہ
مکہ (اے پی پی) سعودی حکومت حج اور عمرے کے لیے آنے والوں کی آسانی کے لیے مکہ مکرمہ کی بسو ں میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سٹم نصب کرائے گی جس کی شروعات آئندہ برس ہو گی اور منصوبہ 5 برس میں مکمل ہوگا۔ سعودی عرب نے جاپانی کمپنی این ای سی کارپوریشن سے مکہ مکرمہ میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم لگانے کا معاہدہ کیا ہے۔ جاپانی کمپنی نے بتایا کہ وہ 400 سے زیادہ بسوں میں سمارٹ ٹرانسپورٹ سسٹم 2020 ء میں نصب کرے گی۔ آئندہ 5 برس کے دوران 2 ہزار بسوں میں اس سسٹم کی تنصیب مکمل کرلی جائے گی۔