• news

وزیراعظم کا گورنر ہائوس نتھیا گلی، تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہائوس نتھیا گلی سمیت تمام سرکاری ریسٹ ہائوسز عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا جس میں خیبر پی کے حکومت کے سرکاری ریسٹ ہائوسز کو عوام کی سیاحت کے لئے کھولنے کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی راج کے دور کی علامت سمجھے جانے والی تمام سرکاری عمارتیں اب حکومت کی آمدنی کا ذریعہ بن سکیں گی۔ انہوں نے کہا ماضی میں ان سرکاری عمارتوں کی تزئین و آرائش پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوتا رہا ہے۔ خیبر پی کے حکومت کا کہنا ہے ریسٹ ہائوسز سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کی تزئین و آرائش پر خرچ ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن