• news
  • image

پاکستان میں زراعت کی اہمیت

مکرمی! پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔ سرسبز جنگلات، معدنی پہاڑ اور آبی وسائل اس کی معیشت کا ا ہم حصہ ہیں۔زراعت کو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ملکی معیشت کو سنوارنے کے لیے اسے بہتر اور جدید بنانا بہت ضروری ہے۔ زراعت کو بہتر بنا کر ہی عوام کو خوشحال کیا جا سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر سال فی ایکڑ پیداوار کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے تاکہ قومی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ آج پوری دنیا میکانکی زراعت کا طریقہ رائج ہے جس میں مصنوعی کھاد، کیڑے مار ادویہ، ٹریکٹر، تھریشر وغیرہ کا استعمال شامل ہیں۔ پاکستان کی کل آبادی کا 70 فیصد سے زیادہ حصہ زراعت کے شعبے سے وابسطہ رہا ہے۔ پنجاب کبھی پورے ہندوستان کے صوبوں کو گندم فراہم کرتا تھا اب خود بیرونی ممالک سے گندم درآمد کرنا پڑتی ہے۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ملک کا کسان نہ صرف جدید مشینی ذرائع تک رسائی حاصل کرے۔ بلکہ حکومت اسے ایسے وسائل کے حصول میں مدد دے۔ تاکہ ملک غذائی اجناس میں خود کفیل ہو سکیں۔
(سلمیٰ بابر اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور)

epaper

ای پیپر-دی نیشن