• news

فاسٹ بائولر حسن علی آج پری سیزن کیمپ جوائن کرینگے

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پری سیزن کیمپ میں اظہر علی نے رپورٹ کر دی جبکہ حسن علی آج کیمپ جوائن کرینگے۔ کیمپ کمانڈنٹ مصباح الحق نے فاسٹ باولر محمد عباس کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور وہ اگلے ہفتے کیمپ کو جوائن کرینگے۔محمد عباس ان دنوں انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ کیمپ جوائن کرنے والے شاداب خان نے اپنا فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن