• news

جشن آزادی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ‘125تن سازوں کی شرکت

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان باڈی بلڈنگ کے زیر اہتمام جشن آزادی باڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ۔ مقابلوں میں 125 تن سازوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا،ایونٹ میں 12مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے ۔ہرکیٹیگری میں پہلی دس پوزیشن پر آنے والے تن سازوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال‘ڈائر یکٹر کوچنگ سینٹر نصر اللہ رانا و دیگر بھی موجو دتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن