• news

132سال میں تاریخ رقم ‘انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تیسرا ٹیسٹ ہرا دیا ‘سیریز برابر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بین سٹوکس کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی‘ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں67 پر آئوٹ ہونے کے باوجود ٹیسٹ میچ جیتنے کا کارنامہ انجام دیا، ایسا 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ انگلینڈ نے 67 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ میچ ذیل لیا۔ آخری وکٹ پر بین سٹوکس اور جیک لیچ نے 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔بین سٹوکس 135 رنز پر ناقابل شکست رہے، وہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ لیڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کو فتح کے لیے مزید 203 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔ دن کا آغاز جوروٹ اور بین سٹوکس نے کیا، روٹ جلد پویلین لوٹ گئے، جونی بیئرسٹو اورسٹوکس سکور 245 تک لے گئے۔بیئرسٹو 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جوز بٹلر، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور سٹورٹ براڈ کی وکٹیں بھی گر گئیں۔انگلینڈ کا سکور 9 وکٹ پر 286 رنز تھا۔ بین سٹوکس اور لیچ نے آسٹریلیا کوبے بس کردیا، انگلش بلے بازوں نے آخری وکٹ پر ہدف362رنز بناکر پور ا کر لیا۔ جوش ہیزل ووڈ نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 167اور دوسری میں 246رنز جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 67رنز بنائے تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن