• news

کشمیریوں کی آوازہر جگہ پہنچانے کیلئے کشمیر میڈیا ڈیسک قائم کر رہے ہیں،فردوس عاشق

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف نے کشمیریوں کی آواز ہر ایک تک پہنچانے کے لئے کشمیر میڈیا سیل کے قیام کا اعلان کر دیا ہے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیرکو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے نائب صدرعمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں نریندر مودی کا نام سیاہ حروف میں ہٹلر سے پہلے لکھا جائے گا،مقبوضہ کشمیر پر دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے، دنیا کشمیر کے المیے سے لاتعلق رہی تو مجرمانہ غفلت ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں حق کیلئے آواز اٹھانیوالوں کو قید کیاجارہا ہے، دنیا نریندرمودی کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے روکے، سلامتی کونسل سمیت تمام ادارے کشمیر پر کلیدی کرداراداکریں۔کشمیریوں کی آوازہر ایک تک پہنچانے کیلئے کشمیر میڈیا ڈیسک قائم کر رہے ہیں، میڈیا سیل میںمقبوضہ کشمیر پر قومی اور عالمی سطح کی معلومات کو شیئر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی ایک سالہ قیادت میں اہم کردار ادا کیا ، وزیراعظم نے فرسودہ نظام کے خاتمے کا عزم کر رکھاہے، گزشتہ ایک سال کے دوران وزیراعظم کے اصلاحاتی ایجنڈے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، عوام کے راستے میں آنے والی رکاوٹیں ہٹائی گئیں۔ گلے سڑے نظام سے نجات کے لیے ایک سال ناکافی ہے۔اسٹیٹس کو کی اس سوچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ختم کیا، وزیر اعظم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مقامی اور عالمی نقطہ نظر پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ، وزیر اعظم عمران خان قومی بیانیہ عوام کے سامنے رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فرسودہ نظام کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے،وزیر اعظم کشمیریوں کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں،وزیر اعظم عمران خان ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے بھی کوشاں ہیں ،موثر سفارت کاری کے باعث کشمیر عالمی ایشو بن چکاہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے استعفاٰنہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان اور یو اے ای میں تعلقات کچھ زیادہ بہتر نہیں تھے،وزیر اعظم عمران خان نے یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کمیونیکشن گیپ کو کم کیا ۔گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان اور یو اے ای میں اچھے تعلقات نہ ہونے کا بھارت نے فائدہ اٹھایا،بھارت اور یو اے ای میں مضبوط تجارتی تعلقات ہیں جن کو ایک دم ختم نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن