• news

حافظ آباد: جشن آزادی بیڈ منٹن مقابلے اختتام پذیر

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سپورٹس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی بیڈ منٹن مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد ملک عباس زوالقرنین اعوان،پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی،ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ماجد حسین انٹر نیشنل کوچ و صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی تھے ۔ٹورنا منٹ میں سنیئر،جونیئر ،سنگل اور ڈبل مقابلے ہوئے جن میں ضلع بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

ای پیپر-دی نیشن