• news

پاکستان میںعالمی ریسلنگ مقابلے کل شروع ہونگے

لاہو (سپورٹس ڈیسک )پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے عالمی ریسلنگ کیلے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، جب کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ریسلنگ کے تمام مقابلے اسلام آاباد میں 28 سے 30 اگست تک ہونگے۔اس سال بھی انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں ممیں شرکت کیلئے دنیا کے نامور ریسلرز پاکستان آرہے ہیں، جس میں کرس ماسٹرز، ٹونی آئرن، مائیک ڈی اور بادشاہ خان سمیت دس انٹرنیشنل ریسلرز شامل ہیں۔فیڈریشن کے مطابق ریسلنگ مقابلوں کے دوران فوڈ فیسٹیول اور کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن