• news

صوفی تبسم اکیڈمی کی جشن آزادی اور کشمیر کے حوالے سے تقریب

لاہور(کلچرل رپورٹر)صوفی تبسم اکیڈمی نے پاکستان کے جشن آزادی اور آزادی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوفی تبسم اکیڈمی کے طلبا وطالبات نے اس موقع پر ملی ترانے گائے۔ ان کے علاوہ اکیڈمی کے گلوکار شاہد جاوید، آفیفہ، حیدر خان، فرحان چوہدری، وارث خان نے اپنی اپنی آواز میں آزادی پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے نغمے بھی گائے۔ اس تقریب میں ملک کے نامور شاعر، ادیب، فنکاروں، علمی اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔شرکا میں اداکار محسن گیلانی، گلوکارہ زرقا، سابق منسٹر انفارمیشن احمد وقاص، سابق فنانس اور لاء منسٹر ضیا حیدر رضوی، کیپٹن طارق، نیس جون یونیورسٹی کے چیئرمین محمد عمران، شاعر ڈاکٹر کوثر، زاہد مسعود، آصف اقبال، اور ولی خان شامل تھے۔ اس پروگرام کو ڈاکٹر فوزیہ تبسم اور آغا شاہد نے ترتیب دیا اور نظامت کے فرائض بھی ڈاکٹر فوزیہ تبسم (چیئرمین صوفی تبسم اکیڈمی نے سرانجام دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن