• news

2 پاکستانی نژ ادبین الاقوامی کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی نے 2 پاکستانی بین الاقوامی کرکٹرز پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ ہانگ کانگ کی جانب سے کھیلنے والے پاکستانینژاد عرفان احمد اور ندیم احمد پر میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہو گیا، حسیب امجد پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے باعث 5 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ ایک اور بڑے کرپشن سکینڈل سے بری طرح ہل کر رہ گئی ہے۔آئی سی سی نے میچ فکسنگ میں ملوث ہانگ کانگ کے 3 پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کیلئے سخت ترین سزاوں کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ہانگ کانگ کی جانب سے کھیلنے والے عرفان احمد اور ندیم احمد پر میچ فکسنگ کا جرم ثابت ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔یہ دونوں کھلاڑی اب کبھی بھی کسی بھی طرز کی کرکٹ کا حصہ نہیں بن سکتے۔جبکہ ہانگ کانگ سے ہی کھیلنے والے ایک اور کھلاڑی حسیب امجد پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہوا ہے، جس کے بعد ان پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ان تینوں کھلاڑی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2016 کے دوران میچ فکسنگ کی گئی تھی۔ اس حوالے سے آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے باقاعدہ تحقیقات کیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو گزشتہ برس اکتوبر میں معطل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ اب تحقیقات مکمل ہونے کے بعد آئی سی سی نے تینوں پاکستانی نڑاد کھلاڑیوں کیلئے سزاوں کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن