• news

پی ٹی آئی ویژن کے خلاف کام کرنیوالے عہدیدار ہاکی ایڈوائزری کمیٹی سے فارغ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن (ہاکی ایڈوائزری) چیئرمین سلمان ذکاء نے وزیر اعظم پاکستان و پاکستان تحریک انصاف کے ویژن کے خلاف کام کرنے والے عہدیداران کو فارغ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے پریس ریلیز میں بتایا کہ پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن (ہاکی ایڈوائزری) کی صفوں کچھ ایسے عناصر شامل ہوگئے تھے جو نہ صرف فیڈریشن کو بلکہ پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش کررہے تھے.لہذا ہم نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا یے کہ ایسے عناصر کو پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاکہ وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا غلط نام استعمال کرکے کوئی شخص اپنے ذاتی مقاصد کی تکمیل کیلئے فیڈریشن کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ میں نے بحیثیت چیئرمین سیکرٹری پاکستان سپورٹس اینڈ کلچرل ہاکی ایڈوائزری اولمپیئن نوید عالم سے کہا ہے کہ ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف عملی کاروائی کی جائے کیونکہ ایسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان ہاکی تباہ حالی کا شکار یے.جو لوگ پاکستان ہاکی میں بدنام زمانہ رہے ہیں اور انہیں انکے کالے کرتوتوں کی بناء پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے باقاعدہ لیٹر کے زریعے پابندی لگادی ہے.۔

ای پیپر-دی نیشن