• news

کشمیریوں سے یکجتی کیلئے 6 ستمبر کو مظفر آباد میں کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر) یوم دفاع پاکستان پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی آزاد جموں وکشمیر میں کرکٹ کے فروغ اور کشمیریوں سے یکجتی کے لئے 6 ستمبر کو مظفر آباد میں کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پرمیچ میں ملک کے ٹاپ کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے جبکہ بورڈ کے اعلی حکام اور اعلی حکومتی شخصیات بھی میچ دیکھنے کے لئے مظفر آباد جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق میچ کے انعقاد کا مقصد آزاد جموں وکشمیر میں نوجوانوں کو کرکٹ کی طرف راغب کرنا بھی ہے۔ میچ میں بھارتی ظلم و ستم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائیگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرز پر کشمیر کے بعد فاٹا اور بلوچستان میں بھی کرکٹ کھیل کے فروغ کے لئے میچز کروائے جائیں گے، جس میں ملک کے ٹاپ کرکٹرز حصہ لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن