• news

قومی کرکٹرز کاآج پری سیزن کیمپ، بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ مہارت پر کام ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز کے پری سیزن کیمپ میں آج سے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مہارت بہتر بنانے کیلیے کام شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے گئے تھے، اس کے بعد جسمانی استعداد بہتربنانے کے لیے مشقوں کا سلسلہ جاری رہا، آج سے کرکٹ میں صلاحتیں نکھارنے پر کام شروع ہوگا۔مصباح الحق کی نگرانی میں ٹریننگ کے لیے پری سیزن کیمپ میں 20 کرکٹرز کو طلب کیا گیا ہے، سابق کپتان خاص طور پر بیٹنگ تکنیک میں بہتری اور مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھانے کے نسخے بتائیں گے۔یاد رہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ کیلیے 12 ابھرتے ہوئے کرکٹرز بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن