پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں:خواجہ ادریس حیدر
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ادریس حیدر گروپ کے صدر خواجہ ادریس حیدر نے کہا ہے کہ کراچی میں منعقد ہونے والے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ لوزان معاہدے کے تحت پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات کرانے کی ذمہ داری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی تھی جو گذشتہ دو سال سے پاکستان میں سائیکلنگ کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن یو سی آئی سے نام نہاد الحاق رکھنے والی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور پاکستان سائیکلنگ کو تباہ کرنے والے اظہر شاہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بائی پاس کرتے ہوئے الیکشن کرائے ہیں۔