• news

پارک لین کیس میں نئے شواہد حاصل زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) نے پارک لین کیس میں نئے شواہد حاصل کر لئے ہیں جس کے بعدسابق صدر آصف زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پر قرض کے نام پر فراڈ سے نیشنل بنک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کو پارک لین کیس میں نئے شواہد مل گئے جس کے بعد سابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ضمنی ریفرنس کے حوالے سے متعلقہ عدالت کو آگاہ کر دیا گیا۔نیب ذرائع کے مطابق پارک لین کیس میں ایس ای سی پی ریکارڈ اور مختلف گواہان کے بیانات سے نئے شواہد سامنے آئے، ملزمان نے نیشنل بینک سے پہلے ڈیڑھ ارب پھر 80کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا، ملازمین کے نام پر جعلی کمپنی پارتھینون بنائی اور آئی بی سی سنٹر میں جائیداد خریدی گئی، نیب نے سنٹر میں 8فلور سیل کر رکھے ہیں، آصف زرداری پارک لین کمپنی میں 25فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن