• news

16رکنی بائیکرز ایران پاکستان امن ریلی وطن واپس ‘شاندار استقبال

گوجرانوالہ+نوشہرہ ورکاں(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کی 72سالہ تاریخ میں پہلی بارکراس روٹ کلب کے زیر اہتمام16 رکنی بائیکرز ایران پاکستان امن ریلی 26روزبعد انٹرنیشنل ٹور کر کے اپنے وطن پاکستان واپس پہنچ گئی،صدر سی آر سی گوجرانوالہ سیکٹر جہانگیر خان اور حبیب اللہ کا گوجرانوالہ واپسی پر چیمبر آف کامرس اور سی آر سی گوجرانوالہ کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا، بائیکرزپرپھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے،صدر چیمبرآف کامرس حاجی عاصم انیس،سینئربائیکرزمحمد بابر،خرم شہزاد،محمدلطیف بٹ ،آصف ریاض ،جواد یوسف،سٹی ٹریفک پولیس آفیسر ظہیر عباس کمانڈو،محسن شاہ،شیخ اسامہ،عقیل مغل،کاشف چوہدری،مدثر ندیم،خواجہ رضوان،محسن مغل،محمد حسنین،محمد یاسر،بشیر احمد،رضا شاہ،مجید رحمانی ،بشارت علی، طاہر گوندل،محمد ثاقب، رانا نعیم سمیت سی آر سی کے ممبران کی کثیر تعداد نے چیمبر ہال میں بائیکرز کا شاندار استقبال کیا۔ بائیکرز نے 7000ہزار کلومیٹر کا سفر 26دن میں طے کیا ۔ ریلی کے شرکاء کاکہنا تھاکہ بائیکرز امن ریلی کا مقصد ایران پاکستان دوستی تھااور پوری دنیا کو پاکستان کی طرف سے پیغام دیناتھا کہ پاکستانی بھی پر امن معاشرہ کے سفیر ہیں۔ ایسے ٹور کی بدولت پاکستان میں سیاحت کوفروغ ملے گا،اور بہت جلد ایران سے بھی بائیکر ز پاکستان کا وزٹ کریں گے،آخرمیںصدر چیمبرآف کامرس حاجی عاصم انیس نے امن کے سفیر بائیکرز کو گوجرانوالہ چیمبر کی طرف سے یادگاری شیلڈ زسے بھی نوازا۔ دریں اثنا ء نوشہرہ ورکاں پہنچنے پر بائیکرز کااستقبال کیا گیا ۔ پریس کلب کے صدر حافظ محمد قاسم مصطفائی ‘خالد نذیر مصطفائی ‘طارق رضا عطاری ‘رانا بابر ودیگر نے بائیکرز کو پھول پہنائے ۔

ای پیپر-دی نیشن