• news

شاداب خان‘ آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کیلئے این او سی جاری

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاداب خان اور آصف علی کو کیربیئن پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرز کو یکم سے بارہ ستمبر تک این او سی جاری کئے گئے ہیں۔ فاسٹ بالر محمد حسنین کو پہلے ہی این او سی جاری کیا جاچکا ہے۔ شعیب ملک محمد حفیظ اور اسامہ میر بھی سی پی ایل کھیلیں گے جبکہ وہاب ریاض اور فہیم اشرف کے این او سی کا معاملہ ایک دو روز حل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن