فلسطین اور فلسطینی عوام بکائو نہ ڈالروں کے عوض فروخت ہوں گے: حنان عشراوی
بیت المقدس (آئی این پی) فلسطین کو مشترکہ و عظیم ریاست بنانے کے لیے نصف صدی بنائی گئی تنظیم فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے اہم رکن و سابق فلسطینی وزیر حنان داد عشراوی نے دنیا پر واضح کیا ہے کہ فلسطین اور فلسطینی امریکی ڈالرز کے عوض فروخت نہیں ہوں گے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کمیشن بنانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کڑی نظر رکھنے والی 72 سالہ حنان عشراوی نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطین کے حوالے سے دیے جانے والے متنازع بیان کو مسترد کرتے ہوئے دنیا پر واضح کیا کہ فلسطین امریکی ڈالرز کے عوض فروخت نہیں ہوگا۔