• news

شیریں مزاری کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورز یاں رپورٹ کرنیوالے 18 نمائندوںکوخط

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رپورٹ کرنے والے 18 خصوصی نمائندوں، اسپیشل پروسیجرز، مینڈیٹ ہولڈرزکو تفصیلی خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خطے کی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لینے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے پر مجبور کیا جائے۔ خط میں وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ کے خصوصی ریپورٹرز کی توجہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف دلائی۔ بھارتی حکومت کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے جبری طور پر روک رہی ہے، ڈاکٹر مزاری نے کہا بھارت مقبوضہ وادی میںصنفی بنیادوں پر تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کا مکمل شٹ ڈاؤن، کرفیو کا نفاذ، عام شہریوں اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں، مذہبی پابندیاں اور بچوں اور خواتین کی عصمت دری اور تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا اقوام متحدہ کے ا سپیشل پروسیجر میکنزم، ریپورٹرز مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے مداخلت کرے۔

ای پیپر-دی نیشن