• news

بنکاک: طالبعلم کی شکایت پر تھائی وزیراعظم کابینہ سمیت عدالت پیش

بنکاک(اے پی پی)تھائی لینڈ میں طالب علم کی شکایت پر وزیر اعظم اپنی کابینہ سمیت عدالت کے کٹہرے میں آگئے۔ تھائی لینڈ کے نشریاتی ادارے کے مطابق ایک طالب علم کی جانب سے دائر شکایت کے جائزے کے بعد احتساب آفس نے فیصلہ سنایا کہ وزیر اعظم پریوتھ چان اوچا اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھاتے ہوئے آئین کی مکمل پابندی سے متعلق جملہ ادا نہیں کیا جو آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ احتساب آفس کے سیکرٹری جنرل راکساگیچہ چائے چائی نے کہا ہے کہ حلف برداری کے دوران آئین کی طرف سے لازم کردہ تمام جملوں کو نہ پڑھ کر آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پانیوپونگ چوراک نامی ایک طالب علم نے20 اگست کو احتساب عدالت میں شکایت جمع کروائی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ غیر مکمل حلف برداری، کابینہ کی ساخت، حکومتی پالیسی کے بیان اور متوقع پالیسی کے ناپائیدار استعمال کی راہ ہموار کر کے حکومت کے عوامی مفاد میں کام کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن