پنجاب ایسٹا کوڈ اپ ڈیٹ ، سروس لاز رولز ، پالیسیاں شامل
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے پنجاب ایسٹا کوڈ کے 2019 ورژن کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ سروس لاز، رولز اور پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ سروس لاز، رولز اور پالیسیوں کے اس مجموعہ کو 6سال بعد اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس ایڈیشن میں 2013ء سے 2018ء تک نافذ کردہ اور ترمیم شدہ کے علاوہ موجودہ سروس لاز، رولز اور پالیسیاں شامل کی گئی ہیں۔