ڈالر 30 پیسے سستا، سونا 900 روپے اضافہ سے 90 ہزار روپے تولہ ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ایک تولہ سونا 900 روپے اضافہ سے نوے ہزار کا ہو گیا ہے۔ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت پندرہ ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار پانچ سو پینتالیس ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔ گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر انٹر بینک مارکیٹ میں تین پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے بڑھ گئی ہے۔کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 157 روپے 70 پیسے تک فروخت ہوا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کے اضافے سے 157 روپے 28 پیسے رہی ڈالر اور یورو کی قدر میں کمی آئی ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 157 روپے 70 پیسے رہ گئی۔