آذربائیجان کشمیر کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھائے: وزیرداخلہ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے آذربائیجان کے سفیر علی زادہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ -آزربائیجان کے سفیر نے کشمیر کے معاملے میں پاکستانی موقف کی حمایت کی-وزیر داخلہ نے کشمیر کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا مثبت اور پر امن حل نکالا جائے ۔ سفیر علی علی زادہ نے وزیر داخلہ کو آذربائیجان کے دورہ کی دعوت بھی دی-اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے اور ہم یہاں اچھا وقت گزار رہے ہیں- وزیر داخلہ نے ملاقات کے اختتام پر ایک بار پھر او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر کشمیر کے لوگوں کے حق میں آواز اٹھا نے کی ضرورت پر زور دیا۔