کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ‘ پاکستان مداخلت سے باز رہے: راہول گاندھی کا یو ٹرن
نئی دہلی( آن لائن ) کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کشمیر کے مسئلے پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبان بولنے لگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے ۔انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو تشدد ہورہا ہے وہ پاکستان کے اکسانے پر کیا جارہا ہے ۔