• news

آمنہ الیاس ٹیلی فلم’’جھانکا تاکی‘‘ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو نگی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ آمنہ الیاس نئی ٹیلی فلم’’جھانکا تاکی‘‘ کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو نگی جس کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ اداکار اظفر رحمن آمنہ الیاس کے ہیرو کاکردارادا کررہے ہیں ۔ نادیہ خان اور حنا دلپذیر کو بھی اہم کرداروںمیں کاسٹ کیاگیاہے ۔واضح رہے کہ آمنہ الیاس کافی عرصے بعد چھوٹی سکرین کیلئے کام کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ فلموںکی عکسبندی میںمصروف تھیںجس کے باعث وہ ٹی وی کو وقت نہیں دے پائیں۔ ان کی دوفلمیں’’ریڈی سٹیڈی نو‘‘ اور’’باجی‘‘سینما گھروںکی زینت بنیں۔

ای پیپر-دی نیشن