یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی سٹیج ڈرامہ’’ میرا خواب پاکستان‘‘ کی نمائش
لاہور(کلچرل رپورٹر)یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی سٹیج ڈرامہ’’ میرا خواب پاکستان‘‘ کی نمائش گزشتہ روز الحمراکلچرل کمپلیکس میں ہوئی جس کے ہدایتکار قیصر جاوید اور مصنف ڈاکٹر عابد آزاد ہیں۔فنکاروں میں جویریہ ضیاء ، امان اللہ ناصر،مہک شہزادی،منصور بھٹی،اجالا،محمد خان لودھی،زویا مسعود ،شگفتہ سلیم اوردیگر شامل تھے۔شائقین کی بڑی تعدادنے ڈرامے کاشو دیکھا اورفنکاروںکی پرفارمنس کوسراہا۔