مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق بحال، امن یقینی بنایا جائے: بھارتی مسلم تنظیموں کا مطالبہ
نئی دہلی (کے پی آئی )بھارت میںکئی ممتاز مسلم تنظیموں نے اس طریقہ کار پر سوال اٹھائے جس طرح جموں و کشمیر کے خصوصی موقف کو منسوخ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دستور کے بنیادی اصولوں کو بالائے طاق رکھنے پر نہ امن قائم کیا جاسکتا ہے اور نہ وفاداری خریدی جاسکتی ہے ۔ جمعیت العلما ہند کے زیراہتمام اجلاس میں زور دیا گیا کہ کشمیر میں بنیادی حقوق بحال کئے جائیں اور حکومت کو وہاں امن کو یقینی بنانا چاہیے ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی ہند ، جمعیت اہلحدیث ہند ، آل انڈیا زکو فاونڈیشن ، جمعیت اہل سنت کرناٹک ، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نمائندے شریک ہوئے ۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انہیں سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے ۔