پارلیمنٹ کا آج مشترکہ اور قومی اسمبلی کا 2 ستمبر کو ہونیوالا اجلاس ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کا آج ہونے والا مشترکہ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنا تھا۔ تینوں مسلح افواج کے سربراہوں، سفارتکاروں، آئینی اداروں کے سربراہان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کرنا تھی۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتوی کیا گیا۔ قومی اسمبلی کا 2 ستمبر کو ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا۔