جنگی جنون: بھارت آئندہ ماہ اسرائیل سے جدید 2000 سپائس بم خریدے گا
نئی دہلی(کے پی آئی) اسرائیل اپنے جدید سپائس 2000 بموں کی نئی کھیپ ستمبر کے وسط تک بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اسپائس 2000 بموں کی فراہمی اسرائیل بھارت کے درمیان 300 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔بھارت اور اسرائیل کے درمیان 100 سے زائد اسپائس بموں کی خریداری کا معاہدہ رواں برس جون میں طے پایا تھا۔ بھارتی ائیرفورس کا دعوی ہے کہ بھارت نے بالاکوٹ حملے میں اسپائس بموں سے بمباری کی تھی۔بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔