• news

وزیراعظم کی کال پر ’’کشمیر آور‘‘ دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کال پر کشمیر آور دنیا اور بھارت میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کیا۔ کشمیر آور دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ۔ بھارت میں بھی کشمیر آور دوسرے نمبر پر آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ٹوئٹس کئے گئے۔ سیو کشمیر کا پیش ٹیپ بھی ٹاپ ٹین رہا۔ پاکستانی صارفین کا کہنا تھا ایک قوم ایک آواز ہم کشمیرکے ساتھ ہیں۔ لوگوں نے کشمیر آور کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا لوگوں کی غیر متوقع تعداد گھروں سے نکل آئی۔ معمر شہری بھی پیش پیش رہے۔

ای پیپر-دی نیشن