کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف جاوید میانداد تلوار لے کر نکل آئے
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان جاوید میانداد مودی سرکار کیخلاف تلوار لے کرمیدان میں آگئے۔کراچی میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے الیکشن جیت کر مسلمانوں کو تلوار دکھائی تھی، میں مودی کو تلوار دکھاتا ہوں۔ انہوںنے للکارتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کیساتھ تلوار چلانا بھی جانتا ہوں، میرے پاس ایسی پچاس تلواریں ہیں،،ہر پاکستانی کے پاس تلوار ہے۔ بلے سے چھکا مارا، اب تلوار چلے گی،بلا بھی تیز تھا، تلوار بھی تیز ہے، کشمیری بھائیو فکر نہ کرو، ہم تمھارے ساتھ ہیں،گھبراو نہیں، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کشمیر پاکستان بن کر رہیگا، اولمپئین اصلاح الدین صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔