• news

کشمیریوں کی حمایت، اعصام نے ریڈ آرم بینڈ پہن کریو ایس اوپن کا میچ کھیلا

لاہور(سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) یو ایس اوپن میں اعصام الحق نیاپنا میچ ریڈ آرم بینڈ پہن کر کھیلا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ انداز کشمیریوں کی حمایت اور محبت میں اپنایا ہے۔اعصام الحق یو ایس اوپن کے میچ میں شرکت کیلئے پہنچے تو ہاتھ میں ریڈ آرم بینڈ تھا ، سوشل میڈیا پر میسج میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کشمیریوں سے محبت حمایت اور یکجہتی کے لیے یہ انداز اپنایا ہے۔ میری دعا ہے کہ کشمیریوں کو مشکل وقت سے نبٹے کیلئے اللہ ہمت دے، پاکستان زندہ باد کشمیر پائندہ باد۔ اعصام الحق قریشی یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن