• news

انٹر نیشنل سکواش ٹورنا منٹ ‘آمنہ فیاض عاصم خان نے ٹائٹل جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ خواتین میں آمنہ فیاض جبکہ مردوں میں عاصم خان نے ٹائٹل جیت لیا۔ خواتین کے فائنل میچ میں آمنہ فیاض نے مقدس اشرف جبکہ مینز فائنل میںعاصم خان نے فرحان محبوب کو ہرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مہمان خصوصی ائر چیف مارشل شاہد اختر علوی سینئر نائب صدر پاکستان سکواش فیڈریشن نے انعامات تقسیم کیے ۔قمر زمان سمیت اہم شخصیات موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن