• news

حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری جاری،ایک جوان شہید

باغ(نامہ نگار)حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی افواج کی وحشیانہ گولہ باری جاری،پاک فوج کا ایک جوان شہید،افواج پاکستان کی طرف دشمن کو دندان شکن جواب دیاگیا، پاک فوج کے شہید جوان اعجاز کی نماز جنازہ گزشتہ روز باغ میں ادا کی گئی اور شہید کو سلامی دی گئی،نماز جنازہ میںاسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر امجد اقبال،ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی، فوجی و سول حکام اور سول سوسائیٹی کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر شہید کے جسد خاکی کو پورے اعزاز کیساتھ انکے آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن