• news

پٹرول، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اعلان کردہ کمی برقرار، ہائی سپیڈ ڈیزل 5.33 روپے لٹر سستا سی این جی چار روپے 40 پیسے فی کلو سستی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںکمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولم کی قیمت میں چار روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پینے فی لٹراور مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے 27 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 14 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔ آل پاکستان سی این جی ایسوس ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں چار روپے 40 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ سی این جی کی قیمت میں کمی درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کے باعث ہوئی ہے۔ اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 50 پیسے فی کلو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن