اورنج لائن منصوبہ مکمل کرکے عوام کیلئے کھولا جائے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی مین جمع کروا دی ہے جس کے مطابقپنجاب کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ مکمل کر کے اس کو عوام کے لئے کھولا جائے اس منصوبے کو زیر التواء کرنے سے ماہانہ کروڑوںکا نقصان ہو رہا ہے اور اس کا بوجھ آخرکار عوام پر ہی پڑے گا۔ پنجاب کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ عوامی مفاد کا حامل منصوبہ ہے جس طرح میٹرو بس منصوبے سے عوام مستفید ہو رہے ہیں اسی طرح اورنج لائن منصوبے سے عوام کو فائدہ پہنچانے کے لئے اس فوری طور پر چلایا جائے۔