کراچی میں 200 چینی باشندے ڈینگی کا شکار
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ہاکس بے میں اٹامک اینرجی پلانٹ پر کام کرنے والے 200 سے زائد چینی باشندے ڈینگی کا شکار ہوگئے۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ایک ہی مقام سے 200 سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے ا?ئے ہیں اور یہ تمام افراد چینی باشندے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ چینی باشندے ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ پر کام کررہے تھے۔