• news

فرانس: اسلام اور مہاجرین مخالف پارٹی کے 3 رہنمائوں کو 6، 6 ماہ قید

پیرس(صباح نیوز) فرانس میں اسلام اور مہاجرین مخالف پارٹی کے تین رہنمائوں کو6،6 ماہ قید سزاسنادی گئی۔انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے تین سرکردہ رہنمائوں پر الزام تھا کہ انہوں نے الپس کے پہاڑوں کے راستے ملک میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کو زبردستی روکنے کے لیے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مقدمے میں فرانس کی ایک عدالت نے اسلام اور مہاجرین مخالف جماعت جنریشن آیڈینٹٹی کے سربراہ اور دو دیگر رہنمائو ں کو 6،6 ماہ قید کی سزائیں سنادیں ۔جماعت کے صدر کلیموں گانڈیلین، ان کے ترجمان ایسپینو اور ایک تیسرے شخص ڈامی لیفیرے نے گذشتہ برس ایک مہم شروع کی تھی، جس کا مقصد الپس کے داخلی پہاڑی راستے پر جا کر مہاجرین کو روکناتھا۔

ای پیپر-دی نیشن