گوگل نے ڈوڈل مشہور شاعرہ امرتا پریتم کے نام کردیا
اسلام آباد(اے پی پی)سماجی رابطہ کی ویب سائٹ گوگل نے اپنا ڈوڈل پنجابی اور اردوکی مشہور شاعرہ اور مصنفہ امریتہ پریتم کی 100ویں یوم پیدائش پر ان کے نام کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔گوگل ڈوڈل نے امرتا پریتم کو 20 ویں صدی کی پنجابی کی نامور شاعر کی حیثیت سے سراہا ۔امرتا پریتم 31 اگست 1919ء کو گوجرانوالامیں پیدا ہوئیں اور 2005ء میں نئی دہلی میں انتقال کر گئیں۔انکا ادبی کیئریر 6 دہائیوں پر محیط تھا ۔ وہ شاعری،سوانح عمری اور افسانے کی 100 کتابوں کی مصنفہ تھیں۔