• news

قائداعظم سولر پاورکمپنی کے 51 فیصد شیئر فروخت کرنیکا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر)ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے مالی بحران کے پیش نظر قائداعظم سولر پاور کمپنی کے اکاون فیصد شئیر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق قائداعظم سولر پاور کمپنی کی نیب میں جاری انکوائری کے باعث یہ طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ قائداعظم سولر پاور کمپنی کی نیب میں جاری انکوائری کے باعث نجکاری التواء کا شکار ہے۔اس ضمن میں سولر پاور کمپنی کے شئیرز فروخت کرنے کے لیے محکمہ توانائی کو سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتا یا کہ قائداعظم سولر پاور کمپنی کے اکاون فیصد شئیر فروخت کرنے کے بعد نیب اور آڈٹ پیمرا کا دفاع حکومت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن