امارات میں تیل کے نرخوں میں کمی پاکستان میں پٹرول کی قیمت بھارت سری لنکا، بنگلہ دیش سے کم ہے: وزارت خزانہ
ابوظہبی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا نیا نرخنامہ جاری کیا ہے جس پر عملدرآمد یکم ستمبر 2019ء سے ہوگا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق تینوں قسموں ’سپر 98 ، خصوصی 95‘ اور ای پلس 91 پٹرول کے نرخ کم کردیئے گئے ہیں، صارفین کو فی لٹر 10فلس کا فائدہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات تیل کے نرخوں کی نگراں کمیٹی قائم کئے ہوئے ہے، یہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کے نرخوں کے تناظر میں ہر ماہ نئے نرخ جاری کرتی ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے کم ہے۔ بھارت کی فی لٹر قیمت 168 روپے 25 پیسے ہے جبکہ سری لنکا میں پٹرول کی قیمت 144 روپے 15 پیسے ، بنگلہ دیش میں پٹرول کی قیمت 169 روپے فی لٹر ہے۔