• news

اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے سی سی ٹی وی کے سامنے منہ چڑانے والا گرفتار

رحیم یار خان (نیٹ نیوز) اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرکے سی سی ٹی وی کے سامنے منہ چڑانے والا ملزم رحیم یار خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم صلاح الدین گوجرانوالہ کا رہائشی اور گونگا ہے۔ ملزم نے فیصل آباد میں اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کر نے کے بعد سی سی ٹی وی کی جانب منہ چڑایا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دوسری مرتبہ ملزم نے رحیم یار خان میں اے ٹی ایم مشین میں واردات کی کوشش کی لیکن عملے نے سی سی ٹی وی میں ملزم کو پہچان کر پولیس کو اطلاع کر دی، جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن