• news

امریکہ میں 13 سالہ کیمیا دان تحقیقی مقالوں کے مصنف لڑکے نے وائٹ ہاؤس سکالرشپ جیت لی

نیویارک (نیٹ نیوز) کولمبس اوپایو کا 13 سالہ لڑکا کیمیا دان کیساتھ تحقیقی مقالوں کا مصنف بھی بن گیا۔ ڈینیئل لو نے اپنی فطانت کے بل پر وائٹ ہاؤس سکالرشپ کی مد میں 10 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی جیت لی۔ وہ گیارہویں گریڈ کا طالب علم ہونے کے ساتھ ٹولیڈو یونیورسٹی کا انڈر گریجوایٹ محقق بھی ہے۔ یہ فطین لڑکا ٹولیڈو یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات اور ریڈیالوجی سیفٹی میں سائنسدان ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں 12 سال کی عمر تک کے بچوں کا داخلہ بھی منع ہے لیکن ڈینیئل یہاں آزادانہ تحقیق کر رہے ہیں۔ 2017 ء میں مائیکل ینگ آرگینک کیمسٹری کے امتحان میں کوئی 50 فیصد سے زائد نمبر نہیں لے سکا۔ تاہم ڈینیئل نے 100 میں سے 99 نمبر لئے۔ ڈینیئل کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ وہ اس عمر سے ریسرچ پیپرز لکھ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن