اوکاڑہ:گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کرتے ڈاکٹر گرفتار‘ آلات برآمد
اوکاڑہ(نامہ نگار)ایف آئی اے ٹیم کا ایک مکان پر چھاپہ ، مبینہ طورپر گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے ہوئے ڈاکٹر کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن گیٹ میں اویس نامی شخص کے مکان کوڈاکٹر سعید جوکہ ملتان کارہائشی ہے نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کر کرایہ پر حاصل کیا جہاں پرانہوں نے خفیہ اور مبینہ طورپر گردوں کی پیوندکاری کے آپریشن شروع کردئیے ۔گذشتہ روز ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر پیوندکاری کرنے کے نجی ہسپتال میں چھاپہ مارا جہاں سے آپریشن کے آلات ودیگر سامان برآمدکرلیا۔ بتایا گیاہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر موجود ملتان کے ڈاکٹر سعید کو اپنی حراست میں لے لیا اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔